بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اداکارہ ایریکا ڈیرکسن کشمیر پر بھارتی ظلم وستم بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ہالی وڈ اداکارہ بھی بل بلا اٹھیں، جنت نظیر وادی میں سیر کے لیے آنے والی اداکارہ ایریکا ڈیرکسن کشمیر پر بھارتی ظلم وستم بیان کرتے ہوئے رو پڑی۔

مقبوضہ کشمیر کی سیر کرنے والی ہالی وڈ اداکارہ کشمیر پر بھارتی ظلم وستم بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں، ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج، کشمیریوں کو برے برتاؤ، قتل، تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہے۔

اپنی ویڈیو میں ایریکا ڈیرکسن کا کہنا تھا کہ آپ کو کیسا لگے گا کہ اگر آپ کا شوہر گھر سے دودھ یا ڈبل روٹی لینے جائے اور پھر کبھی واپس نہ آئے، اگر آپ کی بیٹی کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا جائے اور وہ ہمیشہ کے لئے اپنی آنکھیں کھو دے اور آپ کی بہن کو درندگی کا نشانہ بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ کشمیر کے دورے کے دوران ایک خاندان سے ملاقات ہوئی تھی، ان تمام افراد کو بھارتی فورسز نے مار ڈالا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں کشمیر میں امن کے لیے دعا کرتی ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں