لاس اینجلس: معروف امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین کی کانیے ویسٹ کے بعد ایک اور محبت کچھ ہی ماہ میں ناکام ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کم کارڈیشین اور ان کے نئے بوائے فرینڈ کامیڈین پیٹ ڈیوڈسن نے ایک دوسرے کو 9 ماہ تک ڈیٹ کرنے کے بعد علیحدگی اختیار کرلی۔
ای نیوز، پیپل میگزین اور دیگر ذرائع ابلاغ کے اداروں نے بتایا کہ رواں ہفتے دونوں نے علیحدگی اختیار کی۔ کم کارڈیشین کے ترجمان نے اس پر کوئی تصبرہ نہیں کیا۔
میڈیا کے مطابق جب کامیڈین پیٹ ڈیوڈسن کے ترجمان سے رابطے کیا گیا تو انہوں نے بھی کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں: ماڈل نے کم کارڈیشین بننے کیلیے 40 سرجریز کروا لیں
ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور کامیڈین نے اکتوبر 2021 میں ایس این ایل شو کے بعد سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔
دوسری طرف کم کارڈیشین کانیے ویسٹ کے خلاف طلاق کے لیے قانون جنگ میں لڑ رہی ہیں۔ مارچ میں لاس اینجلس کی مقامی عدالت نے ریئلٹی ٹی وی اسٹار کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ’غیر شادی شدہ‘ قرار دیا تھا۔