اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

مشہور ناولوں سے ماخوذ چند یادگار فلمیں

اشتہار

حیرت انگیز

ادب اور فلم کی دنیا میں تال میل میں ناول کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ کئی قابلِ ذکر اور مقبول ناولوں سے ماخوذ ہالی وڈ کی فلمیں ہم نے دیکھی ہیں اور ان میں سے اکثر فلموں نے آسکر ایوارڈ بھی جیتے ہیں۔ یہاں ہم چند ایسی ہی فلموں کا تذکرہ کررہے ہیں جو انگریزی ادب یا ناولوں سے ماخوذ ہیں۔

شنڈلرز لسٹ
تھامس کنیلے کے ناول شنڈلرز آرک(schindler’s ark) پر مبنی فلم کے ہدایت کار اسٹیون سپیلبرگ تھے۔ یہ فلم شنڈلرز لسٹ کے نام سے بنائی گئی تھی جس میں آسکر شنڈلر نامی ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے، جو ہٹلر کے دور میں ایک ہزار سے زائد یہودی پناہ گزینوں کو اپنے کارخانے میں پناہ دیتا ہے اور ان کی زندگی بچاتا ہے۔ اس فلم نے سات آسکر ایوارڈز اپنے نام کیے۔

دی شائننگ
اسٹیفن کنگ کے ناول دی شائننگ پر مبنی اس فلم کی ہدایات ڈائنے جونسن نے دیں۔ یہ ڈراؤنے واقعات پر مبنی ناول ہے جس کو سنیما پر پیش کیا گیا اور اسے زبردست پذیرائی ملی۔

- Advertisement -

دی سائیلنس آف دی لیمبس
یہ ایک اور ڈراؤنی اور ہیبت ناک واقعات پر مبنی فلم ہے جو اسی نام سے شائع ہونے والے ناول سے ماخوذ ہے اور اس کے مصنف تھامس ہیرس ہیں، اس فلم کا مرکزی کردار ہینی بال ہیکٹر کئی ذہنوں میں‌ آج بھی تازہ ہے۔ یہ ایک وحشی اور سفاک کردار ہے۔

دی گرین میل
یہ کرائم ڈراما فلم اسٹیفن کنگ کے ناول پر مبنی ہے اور اسی ناول کے نام سے فلم کو بھی بڑے پردے پر پیش کیا گیا تھا۔ اس فلم کا ہدایت کار فرینک دارابونٹ ہے۔ اس فلم میں سزائے موت پر عملدرآمد کرنے والے محافظوں کو دکھایا گیا ہے جو ایک قاتل کی وجہ سے بدل جاتے ہیں۔ یہ کہانی نہایت متاثر کن تھی اور ناظرین کے دل میں درد مندی کے جذبات ابھارتی ہے۔

سائیکو
تھرلر فلموں میں فلم سائیکو کو لازوال مقبولیت ملی اور رابرٹ بلوک کے ناول سے ماخوذ اس فلم کے ہدایت کار الفریڈ ہچکاک تھے۔ اسے اپنے وقت کی سب سے بہترین تھرلر فلم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک مسٹری فلم ہے اور سائیکو کے نام سے رابرٹ بلوک کے ناول کو بھی اشاعت کے بعد بہت پسند کیا گیا تھا۔

دی ایگزارسٹ
خوف ناک واقعات اور تجسس سے بھرپور فلموں میں اپنے وقت کی ایک بہترین فلم دی ایگزارسٹ بھی تھی۔ اس فلم کے ہدایت کار ولیم فرائیڈکن تھے۔ فلم کو ناول کے نام پر ہی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ فلم میں ایک لڑکی کو آسیب کے زیر اثر دکھایا گیا ہے جس کی ماں دو افراد کی مدد سے اسے بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں