تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

”خوبصورت جزیرے پر دعوت کے بہانے خونی کھیل”

ہالی ووڈ اسٹار نکولس ہالٹ اور انایا ٹیلر کی سنسنی خیز فلم دی مینیو کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

ہالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم دی مینیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خوبصورت جزیرے پر دعوت کے بہانے خطرناک کھیل کھیلا جاتا ہے جس میں کئی لوگوں کی جانیں چلی جاتی ہیں۔

نوجوان جوڑوں کے کھانے میں حیران کن چیز شامل کی جاتی ہے جس سے فلم کی ریلیز کے بعد ہی پردہ اٹھے گا۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کھانے میں حیران کن چیز کھانے کے بعد جوڑے ایک دوسرے پر حملے کرنا شروع کردیتے ہیں اور اس سب سازش میں جزیرے پر بنے ریسٹورنٹ کا ملک شامل ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں رالف فینیس، انایا ٹیلر جوائے، نکالس ہالٹ، ہانگ چاو، جینت میکٹیر، جودتھ لائٹ اور جان لیگوزامو شامل ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض مارک مائیلوڈ نے انجام دیے ہیں جبکہ اسے پروڈیوس ایڈم میکی، بیسٹی کوچ نے کیا ہے اور اس کی کہانی سیتھ ریسس، ول ٹریسی نے لکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -