جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

مکہ مکرمہ ”قرآن پاک میوزیم“ میں 14 صدیوں کے سفر کا ریکارڈ پیش

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں مقدس شہر مکہ مکرمہ میں واقع قرآن میوزیم میں قرآن پاک کے نسخوں کی 14 سو سالہ تاریخ کو انٹریکٹیو ویژول ڈسپلے کے مجموعے کے ذریعے سامنے لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حراء کلچرل ڈسٹرکٹ کے سی ای او ڈاکٹر فواز المعراج کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اس ڈسپلے کا مقصد زائرین کے لیے اللّٰہ کے کلام قرآن مجید اور اس کی تاریخ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابتداء میں قرآن کریم کو چمڑے اور کھجور کے درختوں کے حصوں پر لکھا گیا تھا، حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع یہ قرآن میوزیم جبلِ حرا کے نچلے حصے میں موجود ہے۔

یہ قرآن کے بارے جاننے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے بہترین تجربہ ہے، جسے دیکھنے والا اس مقدس کتاب کی عظمت اور عربی خطاطی کی خوبصورتی کو محسوس کر سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق حراء کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن پاک میوزیم میں خانہ کعبہ کے غلاف کا ایک اصل ٹکڑا انتہائی شاندار اور خوبصورت ہے۔ اس میں ریشم، سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کڑھائی کی گئی ہے۔

جبل حرا کے نچلے حصے میں واقع میوزیم کے وسط میں قرآن پاک کی خوبصورتی کو اجاگر کیا گیا ہے، عجائب گھر کے بصری نمائشی ہال میں قرآن پاک کے نایاب نسخے قرآن پاک کی فضیلت اور جامعیت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی کی جانب سے ماہ مقدس کے دوران عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات کے لیے سرکاری اداروں کی معاونت میں اضافہ کر دیا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین میں زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

غلافِ کعبہ پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش

SDAIA کی جانب سے سعودی عرب میں داخلے کے تمام مقامات فضائی، بحری اور زمینی سرحدوں پر متعلقہ حکام کے ساتھ تکنیکی ٹیم تعینات کی گئی ہیں جو دن رات کام میں مصروف ہے۔

عمرہ زائرین کے لیے خدمات کا تسلسل برقرار رکھنے اور کسی قسم کے تعطل سے محفوظ رہنے کے لیے تعیناتی ٹیم بنیادی اور متبادل مواصلاتی نظام کو برقرار رکھتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں