ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران پابندیوں سے متعلق نیا لیٹر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئےترمیمی لیٹرجاری کردیا ہے ، جس میں  کہا ہے کہ ضروری اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کیجانب سے کورونا ایس اوپیز پر ترمیمی لیٹرجاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک شاپ ، بیکری اور اشیا ضروری کی دکانیں کھلی رہیں گی اور ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری جاری رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ای کامرس بھی پابندی سے مستثنی ہے جبکہ دودھ سپلائی ملازمین ویکسی نیٹڈ ہونے پر پابندیوں سے مستثنی ہوں گے اور ویکسی نیٹڈ صنعتی ملازمین کواستثنی حاصل ہوگا۔

- Advertisement -

ترمیمی لیٹر میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سے عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز سندھ حکومت نے 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کاروباری مراکزآج رات12بجےسے8اگست تک بندرہیں گے صرف ضروری اشیا کی دکانیں شام چھے سے صبح چھ بجے تک بند رہیں گی۔

سندھ بھرمیں ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی تھی اور گھرسےباہرنکلنےوالوں کیلئےویکسی نیشن کارڈلازمی قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں