منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بیسن، انڈا اور ۔ ۔ ۔ گھر میں فیس ماسک بنانے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

نرم و ملائم اور خوبصورت چہرہ ہر کسی کی خواہش اور سب کو بھاتا ہے، اگر آپ بازار میں ملنے والی مہنگی اور کیمیکل والی کریموں سے جان چھڑانا چاہتی ہیں تو گھر میں نہایت سستا اور معیاری فیس ماسک بناسکتی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ رانی آپا نے صرف 50 روپے میں بہترین اور آزمودہ فیس ماسک بنانے کا طریقہ بتایا، جس کے اجزاء ہر گھر کے باورچی خانے میں باآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیسن، چاول کا آٹا، بیکنگ پاؤڈر، گلیسرین، دہی اور انڈے تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں اور ان ہی چند چیزوں کی مدد سے آپ کو ایک بہترین فیس ماسک بنانے کی طریقہ بیان کروں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک چمچ بیسن، ایک چمچ چاول کا آٹا، بیکنگ پاؤڈر ایک چٹکی، اس کے علاوہ انڈے کی سفیدی دو چمچ اور ایک چمچ دہی۔ ان سب کو ملا کر ایک پیسٹ بنالیں اور اس میں چند قطرے گلیسرین کے شامل کرلیں۔

رانی آپا نے کہا کہ اب آپ کا سستا اور معیاری پیسٹ تیار ہے اسے 10 سے 15 منٹ لگالیں اور اسے چہرے کے علاوہ گردن اور ہاتھوں پر بھی لگائیں، بہت جلد اس کا بہترین رزلٹ آپ کے سامنے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں