اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش شروع، پاکستان کی بھرپور شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

فرینکفرٹ: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی 4 روزہ عالمی نمائش ’ہیم ٹیکسٹائل‘ کا آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل ایگزیبشن کا آغاز ہو گیا، یہ نمائش 13 جنوری تک جاری رہے گی، نمائش میں پاکستان کے 260 سے زائد ایکسپورٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

فرینکفرٹ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین کا کہنا ہے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات 71 سال پرانے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

- Advertisement -

فرینکفرٹ میں عالمی نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے ہالز 10.0 اور 10.3 میں پاکستان پویلین قائم کیا ہے، جہاں 59 کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔

انھوں نے کہا پاکستان سے 202 نمائش کنندگان ذاتی طور پر شرکت کر رہے ہیں، جن کی تعداد 261 ہے، کمرشل وِنگ، فرینکفرٹ نے سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی ہیں۔

زاہد حسین کے مطابق عالمی نمائش میں پاکستان کی ایکسپورٹ سے زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ میسے فرینکفرٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نمائش میں تمام مندوبین کو سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

قونصل جنرل کے مطابق 4 روزہ عالمی نمائش میں پاکستانی پویلین غیر ملکیوں کے توجہ کا مرکز بنا رہا، ٹیکسٹائل مصنوعات کی زبردست مانگ دیکھنے میں آئے گی۔

ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں شریک پاکستانی ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، اور یورپی منڈی میں پاکستانی بیڈ شیٹ، گارمنٹس، تولیہ اور دیگر ٹیکسٹائیل مصنوعات کے زبردست آرڈرز ملنے کے امکانات ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں