اشتہار

گھر کے اندر میوزک سسٹم میں زوردار دھماکا، دُلہا ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر کوردھا میں گھر کے اندر ہوم تھیٹر میوزک سسٹم پھٹ گیا جس سے 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نوبیاتا دلہا اور اس کا بھائی شامل ہے جبکہ گھر کے 4 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہوم تھیٹر میوزک سسٹم فیملی کو شادی میں بطور تحفہ ملا تھا جس میں زوردار دھماکا ہوا تاہم اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جس کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ گھر کی چھت کا آدھا حصہ گر گیا جبکہ دیواروں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 22 سالہ ہیمندر میروی کی شادی یکم اپریل کو ہوئی تھی، گھر والے ایک کمرے میں بیٹھ کر شادی میں ملنے والے تحائف کھول کر دیکھ رہے تھے اور اس دوران میوزک سسٹم کو بھی چیک کیا گیا۔

ہیمندر میروی نے جیسے ہی میوزک سسٹم کا اس کا پلگ لگا کر بٹن آن کیا تو زوردار دھماکا ہوگیا۔ پڑوسیوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں