اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بزرگ شہری کیساتھ اوباش نوجوانوں کا انسانیت سوز سلوک

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : اوباش نوجوانوں نے تفریح کی غرض سے سڑک پر سوئے ہوئے بزرگ شہری کو جھلسا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ امریکی شہر نیویارک میں پیش آیا، جہاں کچھ اوباش نوجوانوں نے اپنی خوشی کی خاطر ایک بے گھر بزرگ کو نذر آتش کردیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس مذکورہ نوجوانوں کی تلاش کررہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیویارک کی سڑک کنارے ایک 66 سالہ بزرگ شہری سورہا ہے کہ اچانک ایک نوجوان پٹاخہ جلاکر متاثرہ شخص کے اوپر ڈالتا ہے اور کھڑا ہوکر تماشہ دیکھتا ہے جبکہ دیگر نوجوان واقعے کی ویڈیو بناتے ہیں۔

پٹاخہ پھٹنے کے باعث متاثرہ شہری کے کمبل میں آگ لگتی اور 66 سالہ بزرگ بھی اس کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ شہری کو اسپتال منتقل کردیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو معمولی زخم آئے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں