لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں 38 سالہ شخص ڈکیتی دوران قتل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے 78 سالہ شخص کو چوری کرنے اور مکان مالک کو قتل کرنے کے شبے گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لندن کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک شخص نے اپنے گھر میں دو مشتبہ افراد کو زبردستی گھرمیں دخل اندازی کرتے تھا۔
لندن پولیس کا کہنا تھا کہ گھر میں گُھسنے والے مشبہ افراد چوری کی غرض سے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود مکان مالک کو اسلحے کے زور پر باورچی خانے کی طرف دکھیلتے ہوئے گھر کے مالک کو اسکرو ڈرائیور سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 38 سالہ مکان مالک کو شدید زخمی حالت میں لندن کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ سے ایک 78 سالہ پیشن دار شخص کو واردات میں استعمال ہونے والے ہتھیار کے ہمراہ قتل کے شبے میں گرفتار کیا ہے جو تاحال پولیس کی حراست میں ہے جبکہ دوسرا شخص ابھی تک فرار ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی شمالی لندن میں رات دس بجے دو گروہوں کے درمیان فائرناگ کے نتیجے میں ایک 17 سالہ لڑکی اور مسلم نوجوان ہلاک ہوا تھا۔
واضح رہے کہ لندن میں چاقو اور فائرنگ کے واقعے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، فروری کے مہینے میں 15 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔ بین الاقوامی رپورٹس کے تحت نیویارک نے لندن کو جرائم کی شرح میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، ماہ فروری میں نیویارک میں 14 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں