ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

سانپ سے لڑائی کے دوران شہری نے اپنا گھر جلا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہری نے گھر میں دھواں دے کر سانپوں کو بھاگنا مہنگا پڑگیا، پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی مونٹگومیری کاؤنٹی میں ایک شخص کے گھر میں متعدد سانپوں نے بسیرا کرلیا جن سے نجات حاصل کرنے کےلیے گھر کے مالک نے کوئلے سے دھواں دیکر سانپوں کو بھاگنے کی کوشش کی۔

گھر کے مالک سے کوئلہ جاکر دھواں دینے کی کوشش کو گھر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مونٹگومیری کے فائر فائیٹر ڈپارٹمنٹ نے جلتے ہوئے گھر کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس میں لاکھوں ڈالر مالیت کے گھر سے آگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی کوئی مکین زخمی ہوا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ سے گھر کے مالک کو 10 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں