اشتہار

کیا ہونڈا اٹلس کمپنی دوبارہ پیداواری پلانٹ شروع کرنے جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں آٹو انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی ہنڈا نے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہنڈا اٹلس کار رواں ہفتے سے اپنا پیداواری پلانٹ کھولنے جاری ہے۔

اس سلسلے میں کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے سپلائی چین کے لئے ٹریڈ فنانس سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ہنڈا اٹلس کمپنی نے اپنا پیداواری پلانٹ 15 مئی تک عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل اپریل میں بھی ہنڈا اٹلس کمپنی نے اپنے طویل ترین پلانٹ کی بندش میں پندرہ دن کی توسیع کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ ملک کے معاشی بحران، درآمدات کے لیے لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سیز) اور غیر ملکی ادائیگیاں روکنے کو قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی قیمتیں : وفاقی وزیر تجارت نے کار ڈیلرز کو خبردار کردیا

پہلے پہل کمپنی نے 8 مارچ کو 23 دن کے لیے پلانٹ کی بندش کا اعلان کیا تھا، جسے 31 مارچ تک ختم ہونے کی توقع تھی لیکن اس کے بعد پلانٹ بند کرنے میں 15 اپریل تک توسیع کردی گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس میں ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے یونٹ نے بتایا کہ کمپنی اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ پیداوار کو جاری رکھے اور اسی لئے پلانٹ کو 16 اپریل 2023 سے 30 اپریل 2023 تک بند رکھے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں