ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایئرپورٹ عملے کی دیانت داری، خاتون مسافر کی رقم و سفری دستاویز لوٹا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور کے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے مسافر کی کھوئی ہوئی رقم اور دستاویزات لوٹا دیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عملے نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون مسافر کے کھوئے ہوئے 18 سو امریکی ڈالر اور سفری دستاویزات مالک کے حوالے کردیں۔

استنبول سے ترکش ایئرلائن کی کی پرواز سے لاہور پہنچنے والی خاتون مسافر ایئرپورٹ پر اپنا بیگ بھول گئی تھیں۔

خاتون مسافر کے بیگ میں دو پاسپورٹ سمیت دیگر سفری دستاویز اور 18 سو ڈالر تھے۔

ایئرپورٹ عملے کی ایمانداری، کھوئے ہوئے ہزاروں ریال مسافر کے حوالے کردیے

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر غریب پورٹر نے مسافر کے کھوئے ہوئے 16 ہزار سعودی ریال واپس لوٹئے تھے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں