ہیلپ ڈیسک ریلویز پولیس کراچی اسٹیشن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کردی۔
گرین لائن ٹرین سے چیکنگ کے دوران ملنے والے لاوارث بیگ کو اصل مالک کے حوالے کردیا۔ بیگ کے اندر مسافر کے 90000 روپے، قیمتی موبائل فون، قیمتی کپڑے اور شناختی کارڈ موجود تھا
مسافر عبدالجبار اپنا بیگ گرین لائن کی بوگی نمبر 2 کی گیلری 21 میں بھول گیا تھا جسے ریلویز پولیس نے قبضہ میں لیکر مسافر سے رابطہ کیا۔
مسافر کے مطابق اسلام آباد سے کراچی سفر کے اختتام پر بیگ ٹرین میں ہی بھول گیا تھا۔ مسافر نے قیمتی بیگ وصول کرنے پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا۔