اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارتی مسافر بردار طیارے پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : ایئرپورٹ انتظامیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرواز شمالی مشرقی شہر ارگاتالاجا رہی تھی جس میں 136 مسافروں میں بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات بھی سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کے شہر کلکتہ میں اتوار کے روز ہوائی اڈے کے مسافروں کو ایک عجیب مشکل اس وقت پیش آئی جب شہد کی مکھیوں کے ایک جھنڈ ایک مسافر طیارے کی کاک پٹ ونڈو پر اترا اور وہیں چپک گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عملے نے شہد کی مکھیوں کو ہٹانے کی بہتیری کوشش کی مگر وہ بری طرح ناکام ہوگئے،اس طرح پرواز ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ پرواز کلکتہ سے شمالی مشرقی شہر ارگاتالاجا رہی تھی۔ دیگر 136 مسافروں میں اس پر بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات بھی سوار تھے۔

عملے نے شہد کی مکھیوں کو ہٹانے کے لیے ونڈ اسکرین کے وائپراستعمال کیے مگران کی مدد سے شہد کی مکھیوں کو نہ ہٹایا جاسکا۔

ہوائی اڈے کے ایک اہلکار کوچک پاچاریہ نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کو بھگانے کے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کرنا پڑا جس نے آگ بجھانے والے پانی کے پائپ سے ان پر پانی پھینک کر وہاں سے ہٹایا۔

انہوں نے بتایا کہ کلکتہ سے شمال مشرقی ہندوستان میں ارگاتالا جانے والا طیارہ ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوا۔

خیال رہے کہ شہد کی مکھیاں ایک بہت بڑی بھیڑ بن جاتی ہیں جب ان کی ملکہ کسی نئی جگہ کی تلاش میں نکلتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں