منگل, جون 18, 2024
اشتہار

معروف بھارتی گلوکار نے بھی سوناکشی کی شادی کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نامور بھارتی گلوکار و ریپر نے بالی وڈ اسٹار سوناکشی سنہا کی ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال سے شادی کی تصدیق کر دی۔

بھارتی گلوکار ریپر ’یو یو ہنی سنگھ‘ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جہاں انہوں نے بھی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کر دی۔

اسٹوری میں ہنی سنگھ نے اپنی بہترین دوست اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میں گلوری (نئی البم) کے پہلے گانے کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہوں گا لیکن اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ میں اپنی بہترین دوست سوناکشی کی شادی میں شرکت کروں۔

- Advertisement -

گلوکار نے سوناکشی سنہا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میرے کیریئر کے سفر سوناکشی نے بہت ساتھ دیا ہے، زندگی میں کئی بار اس نے میری مدد کی ہے۔

’اگر سوناکشی نے شادی کر لی تو۔۔۔‘، شتروگھن سنہا کا بڑا بیان سامنے آگیا

گلوکار ہنی سنگھ سے قبل میڈیا پونم ڈھلون نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کو سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا خوبصورت دعوت نامہ مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جوڑے کی شادی کا منفرد آڈیو دعوت نامہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد وائرل ہوا تھا۔ ڈیجیٹل دعوت نامے میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنے 7 سالہ تعلقات کو شادی کے رشتے میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دعوت نامے میں بالی وڈ اداکارہ اور اس کے قریبی دوست کی آواز سنی جا سکتی ہے جو کہہ رہے ہیں کہ ’میرے جاسوس دوستوں اور فیملی میمبرز جو اس پیج تک رسائی حاصل کر سکے ہیں ان کو ہماری طرف سے ہائے‘۔

اس میں اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ گزشتہ 7 سالوں سے ہم ایک ساتھ ہیں اور اس دوران ہمارے پیار اور خوشی نے ہمیں یہ فیصلہ لینے کے قابل بنا دیا کہ اب ہم ریومرڈ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ سے آفیشل اہلیہ اور خاوند بن جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں