پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہانگ کانگ کے بولر کا بڑا کارنامہ

اشتہار

حیرت انگیز

نو آموز کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ کے ناتجربہ کار فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بڑا کارنامہ انجام دے کر تاریخ رقم کر دی۔

ہانگ کانگ اور منگولیا کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے اپنے کوٹے کے چاروں اوورز میڈن کرا دیے۔

آیوش شکلا نے اپنے اسپیل کے چاروں اوورز میں کوئی رن دیے بغیر ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

- Advertisement -

ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر ٹی 20 انٹرنیشنل میں چاروں اوورز میڈن کرانے والے دنیا کے تیسرے بولر ہیں۔

اس سے قبل کینیڈا کے سعد بن ظفر اور کیوی بولر لوکی فرگوسن انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں میڈن اسپیل کر چکے ہیں۔

کرکٹ مقبول کھیل، مگر امیر ترین کھیلوں میں کس نمبر پر؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں