جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

یوم آزادی صحافت: ہانگ کانگ میں اخبار کا ایڈیٹر معطل

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ میں ایک بڑے اخبار کے ایڈیٹر کو معطل کردیا گیا ہے جس کے بعد صحافی برادری احتجاج کے لیے سڑکوں پر آگئی۔

آزادی صحافت کے عالمی دن پر ہانگ کانگ میں صحافیوں کا احتجاج جاری ہے۔ یہ احتجاج ملک کے سب سے بڑے اخبار کے ایڈیٹر کی معطلی کے خلاف کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اخبار منگ پاؤ میں پاناما پیپرز کے انکشافات کے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں امرا اور طاقتور افراد کے آف شور کاروبار کا ذکر کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

اس سے قبل اخبار کے صفحہ اول پر ہانگ کانگ کے ان سیاستدانوں اور دولتمندوں کے بارے میں بھی رپورٹ چھپ چکی ہے جن کا نام پاناما دستاویزات میں آیا تھا۔

اخبار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایڈیٹر کو مالی اخراجات میں کمی کے لیے نکالا گیا ہے تاہم اخبار کے ملازمین اور مظاہرین نے اس وجہ کو بے بنیاد قرار دیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ کیونگ کو فارغ کرنے کی ٹھوس وجہ بتائے۔

یوم آزادی صحافت کے موقع پر ایک ایڈیٹر کی معطلی اور صحافیوں کا احتجاج آزادی صحافت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں