کراچی: ہانگ کانگ سے آئے مسافر سے لاکھوں مالیت کے آئی فونز برآمد ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 60 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی 62 موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹم حکام کے مطابق 4 مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ٹی جی 341 سے کراچی پہنچے تھے، جنھیں آئی فونز کی اسمگلنگ پر حراست میں لیا گیا گیا ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے 62 قیمتی آئی فون اور کٹ برآمد ہوئی ہیں، جن کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے، کلیکٹر کسٹم کے مطابق کسٹم نے قیمتی موبائل فون قبضے میں لے لیے ہیں۔