تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہانگ کانگ میں مظاہرین آپے سے باہر، چینی دفتر کی جانب پیش قدمی

ہانگ کانگ سٹی: چینی حکومت اور ملکی پالیسی کے خلاف ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے تھم نہ سکے، مظاہرین کی چینی دفتر کی جانب پیش قدمی پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین کی چینی حکومتی دفتر کی جانب پیش قدمی پر ہانگ کانگ پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا، احتجاج میں شامل شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسوں گیس کا استعمال کیا اور ربر کی گولیاں بھی فائر کیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے خصوصی انتظامی اختیارات کے حامل علاقے ہانگ کانگ میں حکومت مخالفین آپے سے باہر ہوگئے، کئی علاقوں میں پولیس سے چھڑپیں ہوئیں، لاٹھی چارج سے کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تقریباً ایک درجن مظاہرین کو حراست میں لیا گیا جبکہ قریب دو درجن افراد زخمی بھی ہوئے، سیکیورٹی اہلکاروں نے چینی دفتر کے اطراف سخت ناکہ بندی کررکھی ہے۔

چینی حکام نے ردعمل کے طور پر ہانگ کانگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نقصان سے بچنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے، مظاہرین کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہانگ کانگ میں سیاسی کشیدگی جاری، پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہانگ کانگ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔

عوام کی جانب سے غم و غصے اور شدید احتجاج کے بعد کیرم لام مجرمان کی حوالگی سے متعلق مجوزہ بل پر بحث منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں لیکن عوام نے احتجاج وقتی طور پر ختم کردیا تھا لیکن ملک میں جمہوری اصلاحات کا مطالبہ کر دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -