عمان: ہانگ کانگ نے ایشیا کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ نے کوالیفائر کے آخری میچ میں یو اے ای کو 8 وکٹ سے شکست دے دی، کوالیفائر کے تینوں میچز جیت کر ہانگ کانگ نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ہانگ کانگ نے 148 رنز کا ہدف ایک اوور قبل حاصل کیا، یاسم مرتضیٰ 58، نزاکت 39، بابر 38 بنا کر نمایاں رہے۔
یو اے ای کی ٹیم پہلے کھیل کر 147 رنز پر آؤٹ ہوئی، کپتان رضوان 49 اورز اور فرید 41 رنز بنا سکے، احسان خان نے 4، آیوش شکلا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
What an exciting round of qualifiers!
A series of exceptional performances from Hong Kong take them to Asia Cup 🏆 2022 🏏 #HKvUAE #ACC #AsiaCup2022 #AsiaCupQualifiers #Qualifiers #GetReadyForEpic pic.twitter.com/4SqjtDiEI8— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 24, 2022
ہانگ کانگ کی ٹیم اب ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ شامل ہو گئی ہے، جب کہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ہیں۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔ ایشیا کپ شروع ہونے میں 2 دن جب کہ پاک بھارت ٹاکرے میں 3 دن باقی رہ گئے۔
پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے پہلا ٹکراؤ 28 اگست (اتوار) کو دبئی میں ہوگا، ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے کا سب کو انتظار ہے، جس کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔