تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہانک کانگ: فون کے ذریعے بڑا فراڈ، خاتون اربوں روپوں سے محروم

ہانگ کانگ: فراڈ کرنے والوں کے ایک گروہ نے ہانک کانگ میں 90 سالہ خاتون کو اربوں روپوں سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کے روپ میں خود کو پیش کر کے دھوکے باز گروہ نے ہانگ کانگ کی تاریخ کا سب سے بڑا فون فراڈ کیا، انھوں نے فراڈ کرتے ہوئے ایک نوے سالہ خاتون سے 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز (4 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ) لوٹ لیے۔

ہانک کانگ پولیس کا کہنا ہے کہ فراڈ کرنے والوں نے گزشتہ سال موسم گرما میں مہنگے ترین علاقے دی پیک میں ایک کوٹھی میں رہنے والی معمر خاتون کو ہدف بنایا، ملزمان نے خاتون سے کہا کہ ان کا تعلق چینی پبلک اسکروٹنی سے ہے، اور وہ اس ادارے کے افسران ہیں۔

جعلی افسران نے خاتون کو بتایا کہ ان کے شناختی دستاویزات کو چین میں ایک سنگین کیس کے لیے استعمال کیا گیا ہے، اس لیے وہ ان کی تمام دولت کی اسکروٹنی کرنا چاہتے ہیں، اس طرح دولت محفوظ بھی ہو جائے گی، لیکن اس کے لیے انھیں اپنی دولت بینک اکاؤنٹ سے تحقیقاتی ٹیم کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوگی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چند دن بعد ایک شخص خاتون کے گھر آیا، اور انھیں ایک موبائل فون اور سم کارڈ دیا، تاکہ جعلی سیکیورٹی ایجنٹس خاتون سے رابطے میں رہ سکیں، اس کے بعد 5 ماہ کے دوران 11 بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے معمر خاتون نے 25 کروڑ ہانگ کانگ ڈالرز (4 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ان دھوکے بازوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔

ہانگ کانگ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فون کے ذریعے کیا جانے والا سب سے بڑا فراڈ ہے، جس کا علم انھیں اُس وقت ہوا جب معمر خاتون کی ملازمہ کو حالات میں کچھ گڑبڑ محسوس ہوئی اور اس نے مالکہ کی بیٹی سے رابطہ کیا جس نے پولیس حکام کو خبردار کر دیا۔

اس کیس میں جب تحقیقات کی گئیں تو ایک 19 سالہ نوجوان کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا، لیکن اسے بھی ضمانت پر رہائی مل گئی۔

Comments

- Advertisement -