اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سندھ میں حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد: سندھ میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک اور حوا کی بیٹی اس جاہلانہ رسم کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ میراں کی حدود میں غیرت کے نام پرخاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مقتولہ کا چچ تھا، جس نے غیرت کے نام اپنی بھتیجی اور ایک نوجوان کو گولیاں ماریں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا اور ملزم کی تلاش کے لئے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

سندھ میں غیرت کے نام پر خواتین کا قتل کوئی نئی بات نہیں ہے، گذشتہ ماہ نواب شاہ کے علاقے سوئی گیس اسٹاپ پر سترہ سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  غیرت کے نام پر حوا کی ایک اور بیٹی قتل

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ لڑکی کے قتل میں اس کا باپ اور بھائی شامل ہیں، جنہوں نے غیرت کے نام پر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتارا۔

اس سے قبل گذشتہ سال ماہ نومبر میں کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں