اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

قندیل بلوچ کی پُراسرار ہلاکت پر سیاسی رہنماؤں اور نامور شخصیات کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز سے شہرت پانے والی پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کو ملتان میں قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر انکے بھائی نے گلا گھونٹ کر قتل کیا، آر پی او ملتان نے واقعے کی تصدیق کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

قندیل بلوچ کو پاکستانی سوشل میڈیا کا سپر سٹار سمجھا جاتا تھا اور جہاں فیس بک پر انھیں فالو کرنے والوں کی تعدادپانچ لاکھ سے زیادہ ہے وہیں ان کا شمار پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والی دس شخصیات میں ہوتا تھا۔

- Advertisement -

ماڈل قندیل بلوچ کے پُراسرار قتل پر سیاسی اور شوبز افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر مذمت کی گئی ۔

قندیل بلوچ کے انتقال کے بعدمفتی عبدالقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کرتاہوں، قندیل بلوچ کومیں نے معاف کردیا تھا،قندیل بلوچ کے بھائی نے غیرت کے معاملے پرقتل کیا ہوگا،الزام لگانے والے محترمہ کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔

سابق صدرآصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو ذرداری نے قندیل بلوچ کے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماڈل قندیل بلوچ کے قتل پر بختاور بھٹو بھی بول اٹھیں، بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ قندیل بلوچ کے بھائی کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئیے تاکہ کوئی دوسرا یہ نہ کرسکے ۔

بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے کھڑا ہونا چاہئیے، سابق صدرآصف زرداری کی دوسری صاحبزادی آصیفہ بھٹو زرداری نے بھی قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کی ۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں