مردان: گاڑی سے اتار کر خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا، 9 ماه قبل خاتون نے کورٹ میرج کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں تازہ گرام چوک میں گاڑی سے اتار کر خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ 22 سالہ خاتون کو غیرت کےنام پر قتل کیا گیا، 9 ماه قبل لڑکی نے کورٹ میرج کی تھی۔
پولیس نےموقع سےشواہداکٹھےکرناشروع کردیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں : پسند کی شادی کرنے پر 18 سالہ لڑکی قتل
گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع لیاقت پور میں ایک 18 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لڑکی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا، اہل خانہ قتل کے بعد خفیہ طور پر تدفین کر رہے تھے۔
پولیس نے بتایا تھا کہ پولیس نے اہل خانہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، لڑکی کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات ہیں۔