جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شیخوپورہ میں سفاک باپ نے دو بیٹیوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ میں سفاک باپ نے غیرت کے نام پر دو بیٹیوں کو زہر دینے کے بعد کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں باپ نے غیرت کے نام پر دو بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ باپ اعظم علی نے بیٹیوں کو زہر دینے کے بعد کرنٹ لگا کر قتل کیا، ملزم نے چار روز قبل بیٹیوں کی کرنٹ لگنے سے موت کا جھوٹ بولا تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے ملزم اعظم علی کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

ادھر کراچی کے علاقے کورنگی میں نانا نے 15 سالہ نواسی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ باغ کورنگی مارفانی گوٹھ میں پیش آیا، ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن کا کہنا ہے کہ گھر سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت شہزادی کے نام سے کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا، ملزم محمد شریف کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے ایک سال قبل جامشورو میں پسند کی شادی کی تھی، ملزم مقتولہ کو گھر لایا اور اس کی جان لے لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں