تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب سے بہت جلد بڑی خوش خبری کی امید جاگ اٹھی

ریاض: سعودی ماہرین نے کورونا ویکسینیشن کی مثبت صورت حال دیکھتے ہوئے بہت جلد مملکت سے عالمی وبا کے خاتمے کی پیش گوئی کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شہری بڑھ چڑھ کر کوروناویکسین لگوا رہے ہیں اور احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کیا جارہا ہے جس کے باعث ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ کورونا یہاں سے جلد ختم ہوجائے گا۔

متعدی امراض کے مشیر ڈاکٹر خالد علی اللہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے سے مملکت میں 3 سے 6 ماہ کے اندر وبائی مرض ختم ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ 12 سے 18 برس کے افراد کا ویکسینیشن کا حصہ بننے سے مثبت نتائج آرہے ہیں، ہم جتنا نازک کیسز، انتہائی نگہداشت کے کیسز اور اموات میں کمی دیکھتے ہیں وبا کے خاتمے کے لیے اشارے اتنے ہی مثبت ہوتے ہیں۔

خوش آئند امر یہ کہ مملکت میں کورونا کیسز حیران کن حد تک کم ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 542 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 41 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔ مملکت میں ویکسین کی اب تک 31.6 ملین خوراکیں دی جا چکی ہیں، اب تک آبادی کا 59.51 فیصد حصے نے پہلی خوراک لے لی ہے۔

Comments

- Advertisement -