تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘امید ہے اسپیکر کے انتخاب میں بھی ایم کیو ایم ساتھ دے گی’

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ امید ہے اسپیکر کے انتخاب میں بھی ایم کیوایم کا تعاون جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کراچی میں ایم کیوایم کے دفتر بہادرآباد پہنچے جہاں انہوں نے متحدہ پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی جس میں خالد مقبول صدیقی، عامرخان، امین الحق، فروغ نسیم، نسرین جلیل و دیگر شریک تھے۔

وزیراعظم نے عدم اعتماد پر اپویشن کا ساتھ دینے پر ایم کیوایم اراکین کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خالد بھائی آپ کا شکریہ! ایم کیوایم سے کیے گئے وعدے پورے کیےجائیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی کیلئے وفاق، صوبے کو مل کر چلنا ہو گا جس کاپہلےفقدان رہا سندھ کی ترقی کیلئےایم کیوایم کومشاورتی عمل میں شامل رکھاجائےگا۔

خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ قیام پاکستان سےاب استحکام پاکستان کا سفر طےکرنا ہے امیدہے اب کراچی اور شہری سندھ کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیوایم سے طویل المدتی ورکنگ ریلیشن شپ قائم رکھنا چاہتے ہیں امید ہے اسپیکر کے انتخاب میں بھی ایم کیوایم کا تعاون جاری رہےگا۔

Comments

- Advertisement -