تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھیانک لڑائی، مخالف شخص نے حریف کے سرپر بغدہ گھونپ دیا

بیجنگ: چین میں لڑائی کے دوران مخالف شخص نے حریف کے سرپر بغدہ(چاپڑ) گھونپ دیا، مذکورہ شہری کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خونی لڑائی کا یہ واقعہ چینی صوبے ہوبائی میں پیش آیا، دو شہری نامعمولات وجوہات کی بنا پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، ایک نے فریق کے سرپر تیزدھار آلہ مار دیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو ایسی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا کہ بغدہ اس کے سر میں ہی پیوست تھا، تاہم اسپتال میں سرجری کے بعد چاپڑ نکال لیا گیا اور شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے جائے حادثے پر مذکورہ شہری کا بہت خون بہا، خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔

متعلقہ ادارے نے تاحال لڑائی کی وجہ نہیں بتائی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔ واقعے سے متعلق ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -