بیوٹی پارلر کے باہر کھڑی خاتون کو لفٹ دینے والے شخص نے گھر لاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زبان کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
بھارت کے شہر غازی آباد میں 36 سالہ خاتون بیوٹی پارلر کے باہر کھڑی تھی، اس دوران اس کے ایک واقف کارنے لفٹ دینے کی پیشکش کی۔ تاہم وہ خاتون کو اپنے کرائے کے مکان پر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
مذکورہ واقعہ ماسوری کے علاوقے میں اتوار کو اس وقت پیش آیا جب خاتون بیوٹی پارلر کے باہر گھر جانے کے لیے کسی سواری کا انتظار کررہی تھی۔
ملزم کی شناخت 38 سالہ انکور چوہدری کے نام سے ہوئی ہے جو کہ خاتون کا جاننے والا بتایا جاتا ہے۔
ڈی سی پی ویویک چندرا نے بتایا کہ خاتون کا کہنا ہے کہ انکور چوہدری نے اس کے بندے اور موبائل بھی چھین لیا تاکہ وہ فوری طور پر پولیس کو اس واقعے کی اطلاع نہ دے سکے۔
ملزم نے زیادتی کے بعد خاتون کو دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے کسی کو واقعے کے بارے میں بتایا تو اس کے نتائج سنگین ہونگے۔
تاہم خاتون نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروا دی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 376 اور 392 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔