کراچی : ناردرن بائی پاس کے قریب مسافر بس اورٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس کےقریب میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، حادثے کے شکار بس میں زیادہ تر زائرین تھے، زائرین کراچی سے ایران کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطاقب جاں بحق افرادمیں ایک خاتون اوربس ڈرائیورشامل ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
بعد ازاں پولیس نے شدید دھند کے باعث ناردرن بائی پاس کو بند کردیا گیا، بائی پاس بند نہ ہونے کی صورت میں حادثات کا خدشہ تھا۔
یاد رہے کراچی میں نوری آباد کے قریب میں مسافر بس اورٹریلرمیں خوفناک تصادم ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق اور 20زخمی ہوگئے تھے، حادثےکاشکاربس کراچی سےخیرپورجارہی تھی۔