ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کی ٹکر سے گراؤنڈ پر کام کرنے والی خاتون ہلاک ہو گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک حادثہ کینیڈا کے ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں رن وے پر طیارے کی ٹکر سے 27 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔
سینٹ اسپرٹ ایئرفیلڈ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ کمپنی کی ملازمہ گھاس کاٹنے کے لیے رن پر موجود تھی کہ اس دوران ایک انجن والا چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران خاتون سے جا ٹکرایا۔
طیارہ ٹکرانے سے خاتون زخمی ہوئی جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہو جانبر نہ ہو سکی جب کہ پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا اور اسے کوئی زخم نہیں آئے۔
البتہ صدمے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پائلٹ کی نگہداشت کر رہی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کو فوری طور پر حادثے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جس کی تفتیش کے لیے ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔
کیوبک میونسپل پولیس کے ترجمان مارک ٹریسر کا کہنا ہے کہ ہم حادثے کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی رائے قائم نہیں کر سکتے کہ خاتون ٹریکٹر پر سوار تھی اور اس نے طیارے کو اپنی طرف آتے ہوئے نہیں دیکھا۔