تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

دہشت ناک واقعہ، خاتون کے منہ سے 4 فٹ لمبا سانپ برآمد

ماسکو: روس میں عجیب وغریب واقعے نے دل دہلا دیے، سوئی ہوئی خاتون کے منہ سے گھسنے والے سانپ نے پیٹ میں اپنا بیسرا بنالیا جس پر ڈاکٹروں کو آپریشن کرنا پڑگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈراؤنا واقعہ روس کے علاقے دگستان میں پیش آیا جہاں گھر میں سوتی ہوئی خاتون کے منہ میں اچانک 4 فٹ لمبا سانپ جاگھسا اور حلق کے راستے پیٹ میں اپنی جگہ بنالی۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے فوری بعد خاتون کی طبیعت بگڑ گئی اور پیٹ میں درد اٹھنے لگا جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے منہ سے 4 فٹ لمبا سانپ نکال لیا۔

ڈاکٹروں نے خصوصی ٹیوب کی مدد سے خاتون کا آپریشن کیا، سانپ کو جب منہ سے باہر نکالا گیا تو وہ تڑپنے لگا تاہم اب یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سانپ زندہ ہے یا مرگیا۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ آپریشن سے پہلے ہمیں نہیں پتا تھا کہ ان کے پیٹ میں کیا شے ہے۔

Comments

- Advertisement -