اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لائیو ٹرانسمیشن کے دوران نیوز اینکر خوفناک حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی نیوز چینل کے میزبان کو موسم کی خبریں پڑھتے پڑھتے ایک خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی خوف میں مبتلا ہوگئے۔

امریکا کے ایک مقامی نیوز چینل پر موسم کی خبریں سنانے والے ایک اینکر کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب خبریں پڑھتے پڑھتے انہوں نے آگ بجھانے والا آلہ اٹھایا تاکہ گرمی کی شدت کو مزید بہتر انداز میں بیان کرسکیں۔

جیسے ہی اینکر نے جیڈ ریڈفیلڈ نے آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے اسکرین پر نظر آنے والی سلائیڈ کو تبدیل کرسکیں لیکن وہ زور دار دھماکے سے پھٹا اور سلینڈر زمین پر گرپڑا اور اینکر ریڈفیلڈ بھی بچاؤں کی خاطر دور ہوگئے۔

کچھ لمحے بعد وہ دوبارہ اسکرین پر نمودار ہوئے اور بغیر گھبرائے صورتحال کو فوری طور پر ماہرانہ انداز سے قابو کیا۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو 2019 میں منظر عام آئی تھی جسے دوبارہ سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور اب تک لاکھوں صارفین اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں جبکہ اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے شیئر بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں