لرزہ خیز قتل؛ بیٹی کے سامنے ماں کو چھرا گھونپ دیا گیا

کویت میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون کو مارنے کے بعد قاتل لاش اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق کویت میں دل دہلا دینے والے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں قاتل نے چلتی کار سے خاتون کو چھرا گھونپ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتولہ محمد فرح اکبر اپنی بیٹی کے ہمراہ کار میں جارہی تھی کہ قاتل نے پہلے اپنی کار ٹکرائی اور پھر اسے بیٹی کے سامنے چھرا گھونپ دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
جريمة قبل قليل في ضاحية صباح السالم راحت ضحيتها مواطنه كويتيه طعنها الجاني بعد خطفها عدة طعنات بالسكين حتى ازهق روحها ثم قام بنقلها الي مستشفى العدان ورمى بجثتها أمام المستشفى وهرب!!
لا حول ولا قوة إلا بالله .. لي متى الأرواح تروح بدم بارد!!
#جريمه_صباح_السالم pic.twitter.com/Kgqrw18c4F— مشاري بودريد (@Mshari_bodraid) April 20, 2021
سفاک قاتل لاش کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے قاتل کے خلاف دو مقدمات کیے تھے لیکن اسے بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل کے الزام میں فہد صبیح محمد نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
المحامية دانة اكبر شقيقة ضحية #جريمه_صباح_السالم تروي التفاصيل التي سبقت مقتل شقيقتها #فرح_حمزة_اكبر pic.twitter.com/GVTeaD1DZ3
— ترند (@Trendnews) April 21, 2021
مقتولہ کی بہن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ قاتل کے خلاف دو مقدمات درج کروائے تھے اور متعدد بار پراسیکیوشن کو خطرات سے آگاہ کیا تھا کہ یہ شخص بہن کو قتل کرنا چاہتا ہے۔