چین میں ایک خاتون ہزاروں فٹ بلندی پر سے گرنے سے محفوظ رہیں، خوش قسمتی سے واقعے میں 53 سالہ خاتون کی جان بچ گئی۔
چینی میڈیا کی جانب سے شیئر کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سیاح ہزاروں فٹ بلند مقام پر قائم تار والے پل پر چلنے کے دوران پھسل گئیں اور وہ لٹکی ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سچہوان صوبے کے علاقے دیانگ میں قائم سیاحتی مقام پر اُس وقت پیش آیا جب 53 سالہ خاتون اپنے اہل خانہ کے ساتھ خطرناک پُل پر چلنے کی کوشش کررہی تھیں۔ جس کا مقصد سیاحت سے محظوظ ہونا تھا۔
خاتون تھوڑی سی آگے بڑھیں تھیں کہ اسی دوران اُن کے پاؤں کے نیچے رکھا تختہ نکل گیا اور وہ لٹک گئیں۔
اگر خاتون نے ہک کو تار سے نہ لگایا ہوتا تو وہ سیدھی دریا میں جاکر گرتیں جس کے نتیجے میں اُن کی موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پل دریا کے اوپر بنا ہوا ہے جس پر چل کر سیاح ایک طرف سے دوسری طرف جاتے ہیں۔
Horrifying! 53-year-old tourist got hung in the air in Deyang, Sichuan while tightrope walking for fun. The tourist later fell into the river below. The scenic spot has been closed for investigation. pic.twitter.com/jlt0spk8eD
— People’s Daily, China (@PDChina) February 18, 2021
انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کر کے خاتون کی جان بچائی جبکہ منتظمین نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم جاری کردیا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔