تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ، ویڈیو نے دل دہلا دیے

برازیلیا: جنوبی امریکی ملک برازیل کی مصروف شاہراہ پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، خوفناک حادثے میں پائلٹ اور مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ بے قابو ہو کر گاوبیروبا شہر کی مصروف شاہراہ پر جا گرا لیکن خوش قسمتی سے اس خوفناک حادثے میں کوئی گاڑی اور راہ گیر زد میں نہیں آئے۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=24&v=DMuCbRiIDz8&feature=emb_title

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ سڑک پر گرنے سے تباہ ہو گیا اور اس کے قریب سے گزرنے والی گاڑیاں اور راہ گیر محفوظ رہے۔

راہ گیروں نے فوری طور پر پائلٹ اور مسافر کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 

طیارہ آزمائشی پرواز پر تھا اور مبینہ طور پر انجن میں خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کررہا تھا اور اسی اثنا میں وہ بے قابو ہوگیا اور تاروں سے ٹکرا گیا۔

پائلٹ نے طیارے کو پوری کوشش کے بعد چلتی گاڑیوں اور راہ گیروں سے دور رکھ کر قیمتی جانی نقصان سے بچا لیا۔

Comments

- Advertisement -