اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کیوبا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ہوانا : کیوبا کےشہرپینار ڈیل ریو میں مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا،حادثے میں 39مسافر جان کی بازی ہارگئے تھے۔

تفصیلات کےمطابق غیرملکی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ ایئرلائن ایروگوائیوٹا کے مسافر طیارے اے این 26 نے باراکوا ایئرپورٹ سےٹیک آف سے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔

حکام کےمطابق طیارے میں عملے سمیت 39 افراد سوار تھےجو کہ سمندری حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔

سول ایوی ایشن حکام کےمطابق طیارہ جس مقام پر گرا وہاں زمینی رسائی نہیں اس لئے طیارے میں سوار کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کا کوئی امکان نہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیاگیا ہے۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارے میں 8 فوجی اہلکار بھی سوار تھے جبکہ منسٹری آف ریولیشنری آرمڈ فورسز نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔


شام جانے والا روسی فوجی طیارہ گرکرتباہ،92افراد ہلاک


یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں روسی فوجی جہاز سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھاجس کے نتیجے میں اہلکاروں،آرمی میوزک بینڈ اور صحافیوں سمیت 92 افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔؎


روس میں طیارہ گرکرتباہ، 61 افراد ہلاک


واضح رہےکہ گزشتہ سال مارچ میں دبئی سے روس جانے والا مسافر طیارہ لینڈنگ کےدوران گر کر تباہ ہوگیاتھا۔حادثے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 61 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں