ماسکو : روس میں ایک خوفناک حادثے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے، جمپنگ جھولا ٹوٹنے سے دو بچیاں شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سالگرہ کی تقریب میں بچوں کے کھیلنے کے لیے جمپنگ کیسل لگائی گئی تھی۔ جہاں بچے کھیل کود میں مصروف تھے۔
اسی دوران جب بچے اس پر اچھل کود رہے تھے تو وہ اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور ہوا کے بھرپور دباو کے باعث دو بچیاں 25 فٹ اوپر اچھل دور جاگریں۔
کھیل کے میدان میں موجود کھلونا ریل گاڑی کی پٹری پر گرنے سے دونوں بچیوں کو گہری چوٹیں آئیں، یہ خونی منظر دیکھ کر ہر شخص کا دل دہل گیا۔
ایک وقت پر سب یہی سمجھ رہے کہ شاید اتنی اونچائی سے گرنے کے بعد بچوں کی زندگی کی امید شاید نہ ہو لیکن معجزاتی طور پر بچے جان جانے سے تو محفوظ رہے لیکن انہیں سنگین نوعیت کی چوٹیں لگیں۔
خبر کے مطابق جھولے میں تین بچیاں موجود تھیں تاہم ایک بچی محفوظ رہی، زخمی ہونے والی بچیوں میں ایک کی عمر تین جبکہ دوسری بچی کی عمر چار سال ہے۔
تین سالہ بچی انا کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ چار سالہ ویکا کو سر میں شدید چوٹ ٓئی جس کے سبب اس کی کھوپڑی میں فریکچر اور اس کے پھیپھڑوں اور پیٹ میں بھی زخم نمایاں ہیں۔
حادثے کے عینی شاہد کے مطابق جمپنگ کیسل میں کای قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں تھے، اس کی رسی بھی اتنی مضبوط نہیں تھی کہ زیادہ پریشر برداشت کرے، روسی حکام نے واقعہ کا فوری نوڑس لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ داروں سے رپورٹ طلب کرلی۔