تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گھوڑا اور خاتون آرہے ہیں یا جارہے ہیں؟

سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کیلئے پزل، میتھس اور کبھی تصاویر کی صورت میں پہلیاں وائرل ہوتی ہی رہتی ہیں لیکن ہم اپنے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے آج دلچسپ تصویری پہیلی لائے ہیں۔

یہ پہیلی اتنی آسان اور سادہ نہیں جتنا آپ انہیں سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو‌ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ کو تصویر میں ایک خاتون اور گھوڑے کا سایہ نظر آرہا ہوگا، بس آپ کو اپنی تیز نظروں کا استعمال کرکے یہ بتانا ہے کہ وہ آرہے ہیں یا جارہے ہیں؟

جہاں یہ پہلی لوگوں کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے وہیں ذہین قارئین اس پہیلی کو چیلنج کے طور پر قبول کررہے ہیں اور درست جواب تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کے ذہن اس سوال کے جواب نے گھما کر رکھ دیئے ہیں۔

کیا آپ اس پہیلی کا درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں؟ کمنٹ میں ضرور بتائیے گا۔

چلیے اب آپ کی مشکل کو تھوڑا آسان کرتے ہیں ہم خود جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

اگر منطق کو ذہن میں رکھا جائے تو عام طور پر گھڑ سوار کسی گھوڑے کے ساتھ چلتے ہوئے اس کے بائیں جانب ہوتے ہیں اور اس نقطہ نظر سے اس کا جواب یہ ہے کہ ‘یہ آرہے ہیں’۔

 

دوسرا اگر خاتون کے پیروں اور گھوڑے کے سموں پر غور کریں تو وہ آگے کی جانب ہیں اور اس نقطہ نظر سے بھی یہی جواب بنتا ہے کہ وہ ‘آرہے ہیں’۔

تیسرا خاتون اور گھوڑے کا سایہ ہے، تھوڑا سا تصویر میں غور کریں تو ایک جانب اجالا اور دوسری جانب اندھیرا ہے، اجالے کی وجہ سے دونوں کا سایہ آگے کی جانب پڑرہا ہے اور اس سے بھی یہی جواب نکلتا ہے کہ دونوں ‘آرہے ہیں’۔

Comments

- Advertisement -