تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، پی ٹی آئی ارکان کو خریدنے کی کوششوں کے ثبوت سامنے آگئے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی کو خریدنے کی کوششوں کے ثبوت سامنے آگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق خمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کیلئے حکومتی اتحاد کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے، اور اس حوالے سے پی ٹی آئی ارکان صوبائی اسمبلی کو خریدنے کی کوششوں کے ثبوت بھی سامنے آگئے ہیں۔

پی ٹی آئی ارکان کے حلف نامہ سامنے آئے ہیں، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے انہیں خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے عامر عنایت کا اپنے بیان حلفی میں کہنا ہے کہ لیگی رہنما عطاتارڑ نے انہیں 25 کروڑ کی پیشکش کی ہے، ایم پی اے راحیلہ نے گزشتہ رات مجھے کال کی، اور اپنے فون پر میری عطا تارڑ سے بات کروائی۔  انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ نے پیسوں کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ 25 کروڑ لے لو اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اپنا ووٹ بیچ دو۔

عامر عنایت کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ نے مجھ سے کہا کہ دوسرے ایم پی ایز سے بھی 25 کروڑ کی بات کرو، ہارس ٹریڈنگ میں تعاون پر منہ مانگی رقم ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے راحیلہ اور عطاتارڑ کی کال پر بات چیت میں نے ریکارڈ کرلی۔

پی ٹی آئی ایم فوزیہ عباس نے بھی خریدنے کی کوششوں کے ثبوت پیش کردیے ہیں، فوزیہ عباس کا کہنا ہے کہ میرے جاننے والوں کے ذریعے مجھ سے رابطہ کرکے پیسوں کی پیشکش کی گئی جسے میں نے ٹھکرادیا۔

فوزیہ عباس نے کہا کہ مختلف نمبرز سے کالز آرہی تھیں میں ریسیو نہیں کررہی تھی، میں نے ریسیو نہیں کی تو اسپیشل برانچ کے سب انسپکٹر کی جانب سے وائس نوٹ بھیجا گیا، کہا جارہا تھا آپ کی تصدیق کرنی ہے اس لیے رابطہ کریں۔

پی ٹی آئی ایم پی اے نے کہا کہ میرے نمبر پر مختلف نمبرز سے 10 سے 15 کالز آئیں، میرا کوئی ارادہ تبدیل نہیں ہوا۔

وائس نوٹ میں سنا جاسکتا ہے کہ رحیم یار خان اسپیشل برانچ کے سب انسپکٹر اشفاق علی کہہ رہا کہ ہے میڈم میں اسپیشل برانچ سے بات کررہا ہوں، ایم پی ایز کی تصدیق کیلئے آپ سے رابطہ کررہا ہوں فون اٹھائیں۔

Comments

- Advertisement -