اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ : تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، عمران خان لاہور کے لبرٹی چوک میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ اورارکان کی خریدوفروخت کیخلاف ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے احتجاج کے مقامات کا اعلان کر دیا ، آج رات 8 بجے لاہور میں لبرٹی چوک، اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں مظاہرہ ہوگا جبکہ کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور،کوئٹہ میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام کسی کوحرام کے پیسےسےعوامی مینڈیٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ حرام کے پیسے سے پنجاب میں ایم پی ایز خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، ضمیروں کی منڈی لگانےوالوں کوکسی صورت عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم اب فیصلہ کر چکی ہے کہ وہ اپنی حقیقی آزادی لے کر رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں