ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

دولہے نے اسپتال پہنچ کر بیمار دلہن سے شادی کر لی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے رائے گڑھ کے ایک اسپتال کے او پی ڈی میں شادی کی تقریب انجام پانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دولہا آدتیہ سنگھ اور دلہن نندنی سولنکی نے ہندو تہوار ’اکشے ترتیا‘ کے موقع پر شادی کے بندھن میں بندھنے کا منصوبہ بنایا لیکن جب دلہن اچانک بیمار پڑ گئی اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر رہی۔

یہ بھی پڑھیں: رخصتی کے بعد سسرال جاتے ہوئے دلہن کا اغوا، دولہا کی پٹائی

دلہن کو پہلے اپنے آبائی شہر کمبھراج کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا لیکن حالت مزید بگڑنے پر اسے بنا گنج اور بعد میں بیاورا منتقل کیا گیا۔

وقت کے ساتھ ساتھ نندنی سولنکی کی صحت میں بہتری تو آئی لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا جس کی وجہ سے ان کیلیے شادی کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔

دولہا اور دلہن والوں نے شادی کی تقریب اسپتال کے او پی ڈی میں کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کیلیے اسپتال انتظامیہ سے اجازت بھی طلب کی جسے منظور کیا گیا۔

او پی ڈی کو اس طرح سجایا گیا کہ یہ کسی شادی کے مقام میں تبدیل ہوگیا۔ دولہا اپنی بارات کے ساتھ پہنچا لیکن اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ دیگر مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

او پی ڈی میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی موجودگی میں شادی کی رسومات ادا کی گئیں، دولہے میاں نے بیمار دلہن کو گود میں اٹھا کر سات پھیرے لیے۔

شادی کی اس انوکھی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ نندنی کو 7 دن قبل ہی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں