اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرقائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، اس کے پیش نظر وزارت صحت نے اسپتالوں کومراسلہ ارسال کردیا۔
جس میں تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی ہیٹ ویوریسپانس سینٹرقائم کرنے کی ہدایت کی ہے، مراسلے میں کہا ہے کہ
آئندہ چندروزمیں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وجہ بن سکتی ہے، ہیٹ ویوسے باڈی ٹیمپریچر 103 سے 106 تک جا سکتا ہے۔
فوری طبی امدادناملنےسےہیٹ ویوسےموت بھی واقع ہوسکتی ہے، علامات میں پسینہ، گرم سرخ، خشک جلد ، سر درد ، جسم کا درجہ حرارت بڑھنا شامل ہیں۔
وزارت صحت کی شہریوں کوپانی زیادہ سےزیادہ استعمال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویوکےپیش نظر دن کے اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں۔
مراسلے کے مطابق سوفٹ ڈرنکس،چائےاورچینی کےاستعمال سے گریز کریں جبکہ شہریوں کو چھتری، ٹوپی، ہلکے رنگ کے ہوا دار اور ڈھیلے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے۔