لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اور ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نےعمدہ کھیل سےشائقین کو محظوظ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آزادی کپ میچز کا پُرامن انعقاد امن دشمنوں کی شکست ہے، ہار جیت سے قطع نظرپُرامن پاکستانی قوم کو فتح ملی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ورلڈالیون کے کھلاڑیوں نےعمدہ کھیل سے شائقین کومحظوظ کیا،بہترین کھیل پردونوں ٹیموں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
عالمی کرکٹرزکی آمدکھیل کےمیدان میں تازہ ہواکے جھونکے کی مانندہے‘ شہبازشریف
خیال رہے کہ چار روز قبل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹرزکی آمدکھیل کےمیدان میں تازہ ہواکےجھونکےکی مانند ہے،انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان سےاچھی یادیں لے کر جائیں گے۔
یاد رہے کہ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے لاہور پہنچنے پر پاکستانی شائقین کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادی کپ کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔