اشتہار

ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیرآباد اور مٹھی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا گذشتہ دنوں کہنا تھا کہ مئی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا بھی خدشہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہیٹ ویو آنے سے قبل سارے ادارے تیار رہیں گے تو ہیٹ ویو سے نمٹنے میں مشکلات نہیں ہوں گی۔

کراچی میں آج بھی گرمی قہر ڈھائے گی

خیال رہے کہ کراچی ان دنوں گرمی کے لپیٹ میں ہے، یہ سلسلہ ہفتوں تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ شہری اپنی حفاظت اپنی مدد آپ کے تحت یقینی بنارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں