بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

گرمی میں جلدی امراض سے کیسے محفوظ رہیں؟ ماہر امراض جِلد نے آسان نسخہ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گرمیاں آتے ہی گرمی دانے، خارش، اور جِلد کا متاثر ہونا عام ہو جاتا ہے، شدید گرمی کے سبب جِلدی امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے، ایسے میں طبی ماہرین ہمیں بتانے آ رہے ہیں کہ گرمی میں جلدی امراض سے کیسے محفوظ رہیں؟

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض جِلد خرم مشیر نے بتایا کہ گرمی میں جِلدی امراض سے بچنے کے لیے سب سے پہلی چیز یہ ہے کہ پانی زیادہ پئیں، چوں کہ ہر کوئی منرل واٹر نہیں پی سکتا اس لیے گھر میں پانی ابالیں، جب ٹھنڈا ہو جائے تو ایک چکر پھٹکری کا دیں، اور اوپر کی سطح والا پانی پئیں۔

ستّو کا استعمال کیسے کریں؟

دوسری چیز ہے ستّو، یہ ایک بہترین چیز ہے، اس سے توانائی ملتی ہے، ڈی ہائیڈریشن ختم ہوگی، چہرے پر کیل مہاسے بن جاتے ہیں، اس کے علاوہ خارش اور فنگل انفیکشن کا بھی ستّو سے علاج ہو جاتا ہے۔

- Advertisement -

خرم مشیر نے ستّو سے متعلق بتایا کہ اس میں فائبر زیادہ ہوتے ہیں، اس میں چنے اور اناج والی چیزیں زیادہ ہوتی ہیں، یہ ذائقہ میں جس طرح بہترین ہے اسی طرح خواتین کی سلمنگ میں بھی بہت کارآمد ہے۔ انھوں نے کہا کہ ستّو بناتے وقت اس میں شکر نہ ڈالیں بلکہ گڑھ ڈالیں، اس سے جسم کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے، گرمیوں کے زکام میں بھی مفید ہے اور اگر بلغم پیدا ہوا ہو تو اسے تیزی سے صاف کرتا ہے۔

خرم مشیر نے بتایا کہ ستّو خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری کے لیے بے حد مفید ہے، جیسا کہ آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کا بھربھرا ہونا) اور آرتھرائٹس، ان میں ستّو بہت کارآمد ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ستّو کا شربت بچوں میں بھی اس حوالے سے بہت مفید ہے کہ ان کے پکے دانت بھی آنے کے بعد جلدی جھڑ جاتے ہیں۔

عرق گلاب

گرمی میں جِلدی امراض سے بچاؤ کے لیے انھوں نے مزید بتایا کہ مرد ہو یا خواتین، اپنے پاس عرق گلاب کا اسپرے رکھیں اور بار بار چہرے پر اسپرے کرتے رہیں۔ مرد جب باہر نکلیں تو کیپ پہنیں، خواتین دوپٹے سے چہرے پر سایہ کریں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ کچی لسی کا استعمال شروع کریں، ایک جگ میں لٹر پانی لیں، اس میں دو چمچے دہی ڈالیں، اور ایک چمچہ دودھ ڈال دیں، اس میں تھوڑا سا نمک ملائیں اور گڑھ ڈالیں اور پئیں۔

اس کے علاعہ یہ کریں کہ گھر میں جو دودھ آتا ہے، اس کی بالائی نکالیں اور اس میں چار چیزیں شامل کریں، تھوڑا سا زعفران، تھوڑا سا لیموں کا رس، تھوڑی سی گلسرین، اور تھوڑی سی ہلدی، انھیں اچھے سے ملا لیں اور پھر اس میں تھوڑا شکر ملا کر پوری رات کے لیے رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر منھ دھوئیں اور پھر چہرے پر اس کا پیسٹ لگا لیں لیکن گلے تک، صرف چہرے پر نہیں۔ اور پھر پانچ منٹ بعد نیم گرم پانی سے اسے دھو لیں۔ یہ نسخہ مرد بھی استعمال کر سکتے ہیں، یہ سن اسکرین کا کام کرے گا۔

مہینے بھر کے لیے قابل استعمال سن اسکرین کیسے تیار کریں؟

ایک لیٹر پانی لیں اور ابالیں، اس میں 20 ملی لیٹر چمبیلی کا تیل ڈالیں، 20 ایم ایل گلسرین شامل کریں، مٹھی بھر پودینے کی پتیاں اچھی طرح چرمری کر کے، دو سے تین بڑی الائیچیاں ڈال لیں۔ ان تمام چیزوں کو اچھے سے ملا کر ایک بڑی بوتل میں ڈال دیں۔

اب اس کا اپنے چہرے پر سارا دن اسپرے کرتے رہیں، یہ ایک بہترین سن اسکرین کا کام دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں