اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

کراچی میں کل شدید گرمی پڑے گی ، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں کل شدید گرمی پڑے گی اور درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کل شدید گرمی کاسامنا کرنا پڑے گا، شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، منگل تک درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے کراچی میں بارشوں کے نئے سسٹم کا آغاز ہوگا ، نئے سسٹم کے تحت تین روز تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، موسلادھار بارشوں کے بعد سمندری طوفان تو نہیں مگر اربن فلڈ کا خطرہ ضرور ہے۔

کراچی میں عیدالاضحی کے روزمطلع ابرآلود رہنےکے ساتھ بعض علاقوں میں ہلکی بونداباندی کابھی امکان ہے

سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے، بدھ سے جمعے تک ٹھٹہ، بدین سجاول مٹھی تھرپارکر اور نوابشاہ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

دوسری جانب آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک سے دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا : لوئر دیر 12، پنجاب: لاہور (ائر پورٹ07 ، پی بی او 04)،گوجرانوالہ 05، بہاولپور ائر پورٹ 03، گلگت بلتستان: بگروٹ میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی44، تربت 43 اور دالبندین میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں