اگر آپ کا کسی ہوٹل میں قیام ہو تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ کمروں میں بستروں کی چادروں اور پردوں کا رنگ سفید ہوتا ہے، ایسا کیوں ہے ؟ اور اس کے پیچھے کیا راز ہے ؟
گھروں میں عموماً خواتین اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ بستر کی چادریں مختلف رنگوں میں ہوں لیکن جب ہم ہوٹلوں میں جاتے ہیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ یہاں معاملہ بالکل مختلف ہے۔
ہوٹلوں میں ہمیشہ تولیے اور بیڈ سپریڈز کے ساتھ ساتھ بستر کے کپڑے بھی ہمیشہ سفید ہوتے ہیں اور ہوٹل میں سفید کپڑے کو ترجیح کیوں دی جاتی ہے؟
الرجل میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سفید رنگ صفائی ستھرائی کو ظاہر کرتا ہے اور نفسیاتی راحت کا بھی احساس دلاتا ہے۔ سفید رنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حفاظت کا بھی احساس دلاتا ہے۔
یہ رنگ صفائی ستھرائی کے عمل اور گندگی کا پتا لگانے میں سہولت فراہم کرتا ہے، ضرورت کی صورت میں نئے کور خریدنے میں آسانی ہوتی ہے۔
اگر آپ حیران ہیں کہ زیادہ اجلے اور سفید کیوں ہوتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ الٹرا ساؤنڈ تکنیک استعمال کرتے ہیں جو ہلکی گندگی کو بھی ختم کرتی ہے۔
وائٹن اینڈ شیراٹن ہوٹلوں کی سابق نائب صدر "ایرن ہوور” نے سفید کپڑوں کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سفید پوش بستر سے نفسیاتی اثر ہوتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ کمرے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اگرچہ صرف بستر کو ہی درست کیا گیا ہوتا ہے۔